10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:18
ایم کیوایم حقائق مسخ کررہی ہے،محمد حسین محنتی
اے آر وائی - جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم جھوٹ کا سہارا لے کرحقائق مسخ نہیں کرسکتی۔ کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنی پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی پر بے بنیاد الزام لگائے۔
انہوں نے کہا کہ بارہ مئی سانحہ کو جماعت اسلامی کے سرتھوپنا شرم ناک فعل ہے۔ الطاف حسین نے جس حقیقی کے ساتھ سازش کا الزام جماعت اسلامی پر لگایا حالانکہ وہ اس وقت جماعت اسلامی کراچی کے امیر نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو ایم کیوایم نے جس درندگی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔
الطاف حسین نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ بارہ مئی کو کنٹینر ہم نے نہیں لگائے جب کے اس وقت ان ہی کی جماعت کے مشیر داخلہ سندھ اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں کنٹینر لگاکر راستے انھوں نے ہی بند کئے۔