10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:55
کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،متعدد افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں پولیس کا سرچ آپریشن مکمل کرلیاگیا ہے تاہم آپریشن کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ ملیر الفلاح اور شاہ فیصل کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ گلشن اقبال بلاک2 میں قائم فائیو اسٹار کمپلیکس کا پولیس کمانڈوز نے محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا آپریشن کے دوران پولیس کمانڈوز کی بھاری نفری اطراف کی سڑکوں پر تعینات ہوگئی جبکہ آپریشن کے دوران فائیو اسٹار کمپلیکس کی گھر گھر تلاشی کی گئی لیکن کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی اور سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیاآپریشن کے دوران فائیو اسٹار کمپلیکس میں شادی کے تقریب والے گھر میں سرچ آپریشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کی مٹھائی اور گلگلے سے تواضع بھی کی گئی۔ دوسری جانب ملیر الفلاح کے مختلف علاقوں شمسی سوسائٹی ، سلمان فارسی سوسائٹی ، کہکشاں سوسائٹی ، ملت ٹاون ، البدر سوسائٹی اور ہنسا آباد میں رینجرز نے محاصرہ کرکے سرچ آپرشین شروع کردیا ہے سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں آنے اور جانے والے افراد کی نقل حرکت پر پابندی ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب رینجز نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ فیصل میں آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف، 2ریپیٹرز، 2تیس بور کے پستول، اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔