تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:55

شمالی وزیرستان میں دو بچوں میں پو لیو کیس کی تصدیق

جنگ نیوز -


پشاور…قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں دو بچوں میں پو لیو کیس کی تصدیق ہو گئی ہے ای پی ائی فاٹا کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں شبیراللہ نامی 15 ماہ کے بچے میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جبکہ دوسرا کیس شمالی وزیرستان کے علاقہ دوسالی میں تسنیم عادلہ نامی 12 ماہ کے بچے میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ای پی ائی فاٹا کے مطابق رواں سال کے دوران قبائلی علاقوں میں پو لیو 26 کیسز رپورٹ کیے گئے۔تاہم فاٹا میں تین روزہ انسدا پو لیو مہم 19 ستمبر میں شروع کی جائے گی۔ جس میں 8 لاکھ سے زیادہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.