10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:33
خاتون کھلاڑیوں کا 243گھنٹے مسلسل آئس ہاکی کھیلنے کاعالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
ٹورنٹو.....این جی ٹی…کینیڈامیں 40 خاتون کھلاڑیوں پر مشتمل ایک گروپ نے 243گھنٹے تک آئس ہاکی کا میچ کھیل کر ایک عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔دنیا کے اس طویل ترین آئس ہاکی کے میچ کو مسلسل 10دنوں تک کھیلا گیا اور کھیل کے دوران کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ اس میچ میں ہر کھلاڑی نے تقریباً چار گھنٹے تک مسلسل کھیلا اور اس 10روزہ میچ کے دوران ڈھائی ہزار گول بھی اسکور کیے گئے۔واضح رہے کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان تما م خاتون کھلاڑیوں کی اس منفرد کاوش کو سراہتے ہوئے د نیا کے طویل ترین آئس ہاکی کے میچ کی حیثیت سے شامل کر لیا ہے۔