تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:44

پہلے کرکٹ گراوٴنڈ کا معائنہ پھر میچ کرانے کافیصلہ ہو گا، آئی سی سی

جنگ نیوز -


دبئی.....آئی سی سی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والے تمام گراوٴنڈز کا معائنہ کریگی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے معیارپرپورااترنے والے گراوٴنڈز ہی بین الاقوامی میچز کی میزبانی کریں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس بارہ ستمبر سے لندن میں شروع ہورہاہے،اجلاس میں کرکٹ گراوٴنڈزکے معائنے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی متوقع ہے۔حال ہی میں گال میں آسٹریلیا اورسری لنکا کے درمیان میچ کی وکٹ کو امپائرز نے غیرمعیاری قرار دیا تھا جس کے بعدآئی سی سی نے فیصلہ کیاہے کہ آئی سی سی گراوٴنڈز کامعائنہ کرے گی،جس میں وکٹ ،اسٹیڈیم اورسیکورٹی کے معیار سمیت کئی اہم معاملات کاجائزہ لیا جائے گا،جوگراوٴنڈزآئی سی سی کے معیارکے مطابق ہوں گے وہی پانچ سال تک انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کریں گے،آئی سی سی ہرپانچ سال بعدگراوٴنڈزکاازسرنوجائزہ لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.