تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:44

مصر میں مظاہرین کا اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ

جنگ نیوز -


قاہرہ…......مصر میں سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیلی سفیراہل خانہ کے ساتھ واپس وطن چلے گئے، جب کہ اسرائیلی سفارتخانے کا ہزاروں افراد نے گھیراوٴ کیا ہوا ہے ،مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیلی سفیر کو لینے کے خصوصی طیارہ قاہرہ پہنچا جس میں وہ اپنے اہل خانہ سمیت واپس وطن چلے گئے ،دوسری طرف ہزاروں لوگ اب بھی سفارتخانے کے باہر ہیں ،جنہوں نے کئی پولیس گاڑیوں کو آگ لگادی ہے ،مصر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ،مصر کی فوج امریکی صدر باراک اوبامہ کی درخواست پر سفارتخانے کی حفاظت کے لئے پہنچ گئی ہے ،جہاں ہزاروں احتجاجیوں نے اندر داخل ہوکر اسرائیلی پرچم پھاڑ ڈالا اور ،سرکاری ریکارڈ کھڑکیوں سے باہر پھینک دیا ،نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے ہنگامے میں اب تک ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.