10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:44
اجے دیوگن کی’سنگھم‘ نے ایک ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا
جنگ نیوز -
ممبئی......اجے دیوگن کی ایکشن سے بھرپور فلم’سنگھم ‘نے ایک ارب روپیسے زائد کا بزنس کرلیا ، سنگھم کی ریلیز کو پچاس دن پورے ہوگئے ہیں۔ ڈائرکٹر روہیت شیٹی اور اجے دیوگن کی ایکشن سے بھرپور یہ مووی سات ہفتے بعد بھی سینماوٴں پر لگی ہوئی ہے اور اب تک سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ اس فلم کے بعد اجے دیو گن اور ہیروئن کاجل اگروال نے بالی وڈ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے،،