تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جنگ نیوز -
لاہور.....لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب چھیالیس اعشاریہ چھ چھ فیصد رہا۔ پہلی چاروں پوزیشنز کنیئرڈ کالج کی طالبات نے حاصل کیں۔لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ایک لاکھ انچاس ہزار آٹھ سو پانچ امیدواروں نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2011 میں شرکت کی۔ انہتر ہزار نو سو تین امیدوارکامیاب قرار پائے۔اس مرتبہ طالبات نے کلین سویپ کیا اور پہلی چاروں پوزیشنیں لے اڑیں۔ کامیاب طالبات کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.