10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55
پشاور :ہلکی بارش اور ہواوٴں سے موسم خوشگوار
جنگ نیوز -
پشاور .....پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں ہلکی بارش اور ہواوٴں سے موسم خوش گوار ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور گردونواح میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش ہو ئی ہے۔ پشاور میں 2 ملی میٹر،دیر 3 ملی میٹر ،سیدوشریف1 ملی میٹر، مالم جبہ 3 ملی میٹر ، ابیٹ آباد 17 ملی میٹراور سب سے زیادہ بارش پاڑہ چنار میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔