تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55

پشاور:کراچی سے آنے والی ٹرینیں بدستور کئی گھنٹوں کی تاخیر شکار

جنگ نیوز -
پشاور.....کراچی سے پشاور آنے والی ٹرینیں بدستور کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔ پرسوں سے روانہ ہونے والی خوشحال ایکسپریس تاحال پشاور نہیں پہنچ سکی ۔ خوشحال ایکسپریس جو سات ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوئی تھی تاحال پشاور نہیں پہنچ پائی۔ پشاور کے لئے آنے والی خیبر میل ساڑھے بارہ گھنٹے تاخیر سے آج شام کو سوا سات بجے پہنچے گی۔ کوئٹہ ایکسپریس بھی سات گھنٹے تاخیر سے آج دن دو بجے پہنچنے کا امکان ہے۔اسی طرح کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی سات گھنٹے تاخیر سے آج رات کو دس بجے پہنچے گی۔ کوئٹہ کے لئے جانے والی کوئٹہ ایکسپریس آج صبح اٹھ بجے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.