10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55
خیبر پختونخوا:کالے یرقان کی مفت جانچ کرانے کادوسرا مرحلہ شروع
جنگ نیوز -
پشاور.....خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبہ میں کالے یرقان کا مفت ٹیسٹ کرانے کا دوسرا مرحلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے کالے یرقان کی اسکرینگ کا دوسرا مرحلہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں شروع کیا گیاہے۔ اب تک کئے گئے ٹیسٹس کے مطابق مجموعی طور پر 125 افراد کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا ہے جن میں دس افراد میں ہپٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔صوبائی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مہم کے دوران جن افراد میں ہپٹائٹس سی کی تصدیق ہوجاتی ہے ان کا مفت علاج کیا جائے گا۔