تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے بچاوٴکیلئے خصوصی مہم کا اعلان

جنگ نیوز -
پشاور.....خیبر پختونخوا حکومت نے ڈینگی وائرس سے بچاو کے لئے صوبہ بھر میں خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان خیبر پختونخوا کے وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاوٴکے لئے صوبہ بھر میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ جس کے تحت تمام اضلاع میں ڈینگی مچھروں کے خلاف اسپرے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلق ای ڈی اوز کو خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.