تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55

لاہور :مچھر مار اسپرے کرنے والے عملے کا کام سے انکار

جنگ نیوز -
لاہور .....لاہور میں مچھر مار اسپرے کرنے والے عملے نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عملے کا کہنا ہے کہ اسپرے میں استعمال ہونے والی ادویات غیر موٴثر ہیں،جن لوگوں سے اسپرے کا کام لیا جا رہا ہے انہیں اسپرے کی تربیت بھی نہیں دی گئی۔اسپرے کرنے والے عملے نے لاہور میں ڈی جی ہیلتھ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے افسران خود تو کچھ نہیں کرتے جبکہ ان سے دن رات کام لیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ اسپرے میں استعمال ہونے والی ادویات غیر موٴثر ہیں، اسپرے سے مچھر نہیں مر رہا۔ مظاہرین سے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نے مذاکرات کئے، ان کی شکایات کی اور مطالبات کی منظوری کے لئے وقت مانگ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.