10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55
شہبازتاثیراغواکیس:لاہورسے5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور.....سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی بیٹے شہباز تاثیر اغوا کیس میں پانچ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔انٹیلی جنس ذارئع کے مطابق ان افراد کو گلبرگ ٹو کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ان مشتبہ افراد پر شہباز تاثیر کی ریکی کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیمیں ابھی تک اصل ملزمان تک نہیں پہنچ سکیں۔ مغوی شہباز تاثیر کو چھبیس اگست کے روز لاہور کے علاقے گلبرگ سے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔