تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:6

کراچی میں بارش کے بعد ٹریفک جام، کرنٹ لگنے سے4افراد ہلاک

جنگ نیوز -


کراچی.....کراچی میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، آج سہ پہر شہر میں شروع ہونے والی شدید بارش سے اگر کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا تاہم حسب معمول تیز بارش کے بعد سڑکوں پرگھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے ، آئی آئی چند ریگر اورشاہراہ فیصل سمیت شہر کی دیگر بڑی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، ریسکیوذرائع کے مطابق بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد ہلاک بھی ہوئے جبکہ سڑکوں کے کنارے موٹرسائیکل سوار کھڑے اپنی موٹرسائیکلوں کو ٹھیک کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔چھٹی کے وقت دفاتر سے گھر واپس جانے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.