10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:17
فرض کی ادائیگی میں کھولیوں سے نہیں ڈرنا چاہیے، نوازشریف
جنگ نیوز -
نواب شاہ…سرکٹ ہاوٴس نواب شاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ انہیں ٹی وی پرزرداری صاحب کا حکم ملا اور وہ زرداری صاحب کے حکم کی تعمیل میں نواب شاہ آگئے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب بھی عوام کے لئے کچھ وقت نکالیں تاکہ لوگوں کا بھلا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں الزام تراشی کے لئے نہیں آئے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ صدر زداری اور گیلانی صاحب سے گزارش ہے وہ عوام کیلئے کچھ کریں، سیاست کو بھول جائیں اور ملک کو بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارے دلوں میں بستا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن برباد کرنے والے تمام چہرے سامنے آنا چاہئیں، وہ پاکستان کو بچانے میں کردار ادا کریں گے۔