11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:45
کراچی :رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن، 113مشتبہ افرادزیر حراست
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،جس میں 113مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر واقع رہائشی عمارتوں،ناظم آبادکے علاقے جلال آباد اور کیماڑی میں سرچ آپریشن کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ایک سو تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔