تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:56

نائن الیون حملوں کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے

جنگ نیوز -


نیویارک ... امریکا میں ہونے والے نائن الیون حملوں کو آج دس برس پورے ہوگئے،نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام گراوٴنڈ زیرو پر ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں امریکی صدر بارک اوباما اور سابق صدر جارج بش شرکت کریں گے گیارہ ستمبر کے حملوں کی دسویں برسی کے موقع پر امریکامیں ہائی الرٹ کرکیپولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ صدر اوباما نے ہفتے کو ریڈیو پر اپنے خطاب میں نائن الیون حملوں کی دسویں برسی کا خاص طور پر ذکر کیا،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کاتعلق کسی مذہب سے نہیں۔ اسلام سے جنگ پہلے تھی نہ اب ہے،سانحہ نائن الیون کی یاد میں مرکزی تقریب ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام گراوٴنڈ زیرو پر ہوگی۔ امریکی خفیہ اداروں نے نائن الیون کی دسویں برسی پر نیویارک اور واشنگٹن کوایک بارپھرالقاعدہ اوراس کی اتحادی تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے صدراوباما کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا ہے جس کے بعد پورے امریکامیں حساس تنصیبات اور سر کاری عمارتوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ، امریکی محکمہ خارجہ نے بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کیساتھ افغانستان اور عراق سمیت دیگر ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.