11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:7
کراچی:بارش کے دوران مختلف حادثات میں 13 افرادہلاک
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں تیز بارش کے باعث مختلف حادثات میں ماں بیٹی سمیت 13افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران اولڈ سٹی ایریا میں بورا پیر کے علاقے میں بارش کے دوران پانچ سالہ بچی کو کرنٹ لگا جس کی جان بچانے کیلئے اس کی ماں سمیت گھر کی دیگر تین خواتین گئی تو ان کو بھی کرنٹ نے اپنی لپیٹ لے لیا جس کے نتیجے میں بچی سمیت پانچوں خواتین ہلاک ہوگئی۔ ہلاک ہونے والی خواتین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق لواحقین موت کی تصدیق کے بعد لاشیں سول اسپتال سے گھر لے گئے۔ادھر کھارادر، ماڈل کالونی، ناظم آباد، اور آرام باغ اور گلشن اقبال میں بھی کرنٹ لگنے سے کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے، جن کی لاشیں اسپتالوں سے موت کی تصدیق کے بعد ورثا ء گھروں کو لئے گئے۔بارش کے دوران دیگرحادثات میں بھی چارافرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔