11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:9
کراچی:مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن،7افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جس کے دوران 117 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ لانڈھی شیرپاوٴ کالونی سے ایک سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ریڈیو پاکستان کے قریب واقع رہائشی عمارتوں میں پولیس اور اسپیشل پروٹیکشن کمانڈوز نے سرچ آپریشن کیا۔گھرگھرتلاشی کے دوران 113 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گلبہار کے علاقے مغل ہزارہ کالونی ، ۔ لانڈھی سیکٹرون ڈی اور 37 بی جبکہ ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ۔ ذرائع کے مطابق کیماڑی کے علاقے جیکسن میں رینجرز نے چھاپہ مارکر،4 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ادھرشارع فیصل تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لانڈھی کے علاقے شیر پاوٴ کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک سیاسی جماعت کے دفاتر پر چھاپے مارے،حکام کے مطابق آ پریشن کے دوران 6 مشتبہ ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہے، ، شاہ فیصل کالونی،کیماڑی اور لانڈھی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے جبکہ لیاری کے علاقے سنگولین،جھٹ پھٹ مارکیٹ،اور غریب شاہ روڈ پر رینجرز نے محاصرہ کرلیا ہے۔ ایم اے جناح روڈ پر پولیس آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کے اہلخانہ نے احتجاج بھی کیا ہے۔