11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:20
ایشین ہاکی چیمپینز کے فائنل میں پاکستان اور بھارت مد مقابل
جنگ نیوز -
بیجنگ…پہلا ورلڈ کپ ، پہلاایشیا کپ ، پہلی چیمپینزٹرافی اورپہلا ایشین گیمز ٹائٹل پاکستان نے جیتا ،کیا قومی ٹیم پہلی ایشین چیمپینزٹرافی جیت سکے گی ،اس کا فیصلہ آج فائنل میں بھارت سے ہوگا۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی میں پاکستان ٹیم 10پوائنٹس کیساتھ سرفہرست رہی، جبکہ بھارت نے 9پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔پاکستان ٹیم کوایونٹ میں واحدشکست جاپان سے ہوئی جبکہ بھارتی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔پاکستان اوربھارت کے درمیان کھیلاگیا راوٴنڈ میچ دودو گول سے برابررہا۔ فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔