تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:18

کراچی سمیت زیریں سندھ میں آندھی اور تیز بارشوں کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی…محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت زیریں سندھ میں آج بھی موسلا دھار بارشوں ، آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسیات کے مطابق آج شام سے بدھ تک کراچی ، بدین ، میر پور خاص ، عمرکوٹ ، ٹھٹہ اور حیدر آباد ڈسٹرکٹ میں اکثر مقامات پر آندھی ، تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کیبالائی اور وسطی علاقوں اورمشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر ، پشاور ، ہزارہ اور راولپنڈی ڈویڑن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ، راولپنڈی ، ملتان ، پشاورڈویڑن ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کراچی میں 85 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بدین میں 8، پشاور 6 ، راولاکوٹ 4 اور اسکردو میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.