تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:45

لاہور: پرائیویٹ اسپتال ڈینگی مریضوں کا مفت علاج کرینگے، شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ اسپتال بھی ڈینگی وائرس کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولتیں فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں ڈینگی کے تدارک کے لئے قائم خصوصی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ لیباٹریرز بھی خون کے ٹیسٹ نہایت مناسب نرخوں پر کریں گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھارت سے بذریعہ سڑک، ٹرین اور ہوائی جہاز سے ادویات کی درآمد کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ جنرل پریکٹیشنرز سے بھی ڈینگی وائرس کے مریضوں کے مفت معائنے کے لئے رابطہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی کہ این جی اوز کو بھی ڈینگی وائرس کے خلاف مہم میں شامل کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.