11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:45
سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری،آئی ایس پی آر
جنگ نیوز -
راولپنڈی… سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بدین اور ملحقہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشتیوں کے ذریعے سیلاب میں پھنسے ہوئے دو ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔کھوسکی ، ٹنڈوباگو، مٹھی، جھوڈو، سانگھڑ، ڈگری اور پینگریو سے 1500 سے زائد خاندانوں کو ریلیف کیمپوں میں شفٹ کیا گیا جبکہ کھوسکی، مٹھی ، سانگھڑ، ٹنڈو اللہ یار اور ٹنڈو محمد خان میں قائم میڈیکل کیمپوں میں اٹھارہ سو سے زائد مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔