تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7

افغانستان: امریکی تعمیراتی کمپنی کے 6 مغوی ملازمین کو قتل کردیا گیا

جنگ نیوز -
کابل …جنگ نیوز… افغانستان میں امریکی تعمیراتی کمپنی کے 6 مغوی ملازمین کو قتل کردیا گیا۔ صوبہ لوگر کے ضلع چرخ کے پولیس سربراہ عبدالخلیل نے بتایا کہ امریکی تعمیراتی کمپنی کے9 ملازمین کو ایک ہفتہ قبل کام کیلئے جاتے ہوئے اغواء کرلیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ6 ملازمین کی گولیوں سے چھلنی نعشیں دو مختلف مقامات سے ملی ہیں جبکہ دیگر تین کی قسمت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ مقامی طالبان کمانڈر نعیم خروٹی نے مزدوروں کے قتل سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.