11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7
عراق میں3فوجیوں سمیت 9افراد ہلاک ، 2زخمی
جنگ نیوز -
بغداد…جنگ نیوز…عراق میں چیک پوسٹ پر فائرنگ اور سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجہ میں 3فوجیوں سمیت 9افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق مشرقی بغداد میں چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں سے غیر مسلح افراد نے اسلحہ چھین کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 3فوجی ایک پولیس اہلکار اور ایک صحافی ہلاک اور دو شہری زخمی ہوگئے ۔ شمالی بغداد کے علاقہ تاجی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ کے نتیجہ میں5 شہری ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں ایک کیفے میں بم دھماکہ کے دوران ایک صحافی فیصل حمزہ ہلاک ہوگئے ہیں ۔ عراق میں اب تک 8صحافی قتل ہو چکے ہیں جبکہ جمعرات کو نامور صحافی ہادی المہدی اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے ۔