تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7

امریکا کو اب بھی القاعدہ سے خطرہ ہے، ہیلری کلنٹن

جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز… امریکی سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کو اب بھی القاعدہ سے خطرہ ہے، ہمارے پاس قابل بھروسہ لیکن غیر تصدیق شدہ رپورٹ موجود ہے، جس کے مطابق القاعدہ دوبارہ امریکی عوام خصوصاً نیویارک یا واشنگٹن کو ٹارگٹ بنانا چاہتی ہے۔ جان جے کالج آف کریمنل جسٹس نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہاکہ 11 ستمبر 2001ء میں حملوں کے بعد امریکی عوام نے دہشت گردوں کو شکست دینے اور دیگر حملوں کی روک تھام کا تہیہ کر لیا تھا۔ 10 سال بعد ہم نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہماری حکومت پہلے سے بہتر طور پر منظم ہو چکی ہے، نائن الیون کی نسبت اب ہمارا دفاع زیادہ محفوظ ہے لیکن اب بھی ہمیں خطرات کا سامنا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے مزید کہا کہ امریکی عوام خوف کی زندگی بسر نہیں کر سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.