11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7
چین: مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے سے11 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… چین کے جنوبی صوبہ ہنان میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے کے نتیجے میں 9 طلباء سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ جنوبی چین میں دریائے شاؤیانگ میں پیش آیا۔ مسافر کشتی میں عملہ کے دو اہلکاروں سمیت 45 مسافر سوار تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ میں 16 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ 11 افراد کی نعشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں جن میں سے 9 طلبہ بھی شامل ہیں تاہم 3 مسافر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ مسافر کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔