تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:7

شام میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی، عرب لیگ

جنگ نیوز -
دمشق…جنگ نیوز… عرب لیگ نے شام میں بیرونی مداخلت کو مسترد کر دیا ہے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ادارہ نے عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتی ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد سے مذاکرات کے بعد انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شام عرب لیگ کا رکن ہے اور یہ تنظیم کسی غیر ملکی مداخلت کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.