11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:30
شمالی کوریا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،روسی صدر
جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز… روس کے صدر دمتری مدودف نے کہا ہے کہ انکا ملک کمیونسٹ شمالی کوریا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ شمالی کوریا کی 63ویں یوم آزادی کے موقع پر روس کے صدر نے کمیونسٹ رہنما کم جونگ ال کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ روس پیانگ یانگ کے ساتھ اقتصادی دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کی نہ صرف مشترکہ سرحدیں ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے روایات، دوستی اور تعاون بھی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ میں تصدیق کرتا ہوں کہ روس شمالی کوریا کے ساتھ باہمی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔