تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:30

ملک میں بجلی کابحران جاری،شارٹ فال3184میگاواٹ ہوگیا

جنگ نیوز -


لاہور…ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے، شارٹ فال تین ہزار سے تجاوز کر گیا جس سے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ اور دیہات میں بارہ گھنٹے ہوگیا۔پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار چودہ ہزار تین سو بارہ جبکہ طلب سترہ ہزار چار سو چھیانوے میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال تین ہزار ایک سو چوراسی ہونے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک مرتبہ پھر بڑھ گیا۔بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں برح طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈل سے چھ ہزار چھ سو آٹھ، تھرمل ایک ہزار چھ سو اٹھارہ اور آئی پی پیز کی پیداوار پانچ ہزار نو سو 59 میگا واٹ ہے۔ کرائے کے بجلی گھروں سے صرف ایک سو ستائیس میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.