11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:34
ذوالفقار مرزا کے بیان پر مٹی پاوٴ نہیں ہوسکتا، عمران خان
جنگ نیوز -
کراچی…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے بیان پر مٹی پاوٴ نہیں ہوسکتا اور اب تو الطاف حسین نے بھی ملک توڑنے کی سازش سے آگاہ کیا ہے اس پر سپریم کورٹ نوٹس لے۔ عمران خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے جو بھی الزام لگایا ہے اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور رحمن ملک ایک ہی ہیں کیونکہ رحمن ملک جو بھی کچھ کرتے ہیں اس میں آصف علی زرداری کی مرضی شامل ہوتی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت میں مسلح ونگ موجود ہے اور انہوں نے بڑی مشکل سے اپنی جماعت میں مسلح ونگ بنانے سے روکا ہے۔سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا آصف علی زرداری سے ڈرتے ہیں اس لئے وہ ان کا نام نہیں لیتے عمران خان نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے بعد اب الطاف حسین نے بھی ملک توڑنے کی سازش کے بارے میں بتایا ہے اس پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیاور مکمل انکوائری کرائی جائے عمران خان نے کہا کہ ملک میں جعلی جمہوریت ہے کیونکہ اب تک یہاں ساڑھے3کروڑ سے زائد غیر رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔