تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:7

یو ایس اوپن: سرینا ولیمز اور سمانتھا اسٹوسر فائنل میں پہنچ گئیں

جنگ نیوز -


نیو یارک…جنگ نیوز… امریکا کی سرینا ولیمز اور آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ایونٹ کے خواتین مقابلوں کے سیمی فائنلز میں امریکہ سرینا ولیمز نے عالمی نمبر ایک ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو 6-2 اور 6-4 سے اپ سیت شکست دے دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے جرمنی کی اینجلیک کیربیر کے خلاف ایک سخت مقابلے کے بعد 6-2، 2-6 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.