تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:7

یو ایس اوپن: جو کو وچ اوررافیل نڈال نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جنگ نیوز -


نیویارک…جنگ نیوز…عالمی نمبر ایک سربیا کے نو واک جو کو وچ اورا سپین کے رافیل نڈال یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ راجر فیڈرر اور اینڈی مرے آوٴٹ ہوگئے ۔ٹینس کے موجودہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جو کووچ اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ابتدائی دو سیٹس میں شکست کے بعد ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کھیل جو واک کے ہاتھ سے نکل گیا ہے لیکن بعد میں پانچ سیٹس کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انہوں نے راجر فیڈرر کو شکست سے دوچار کردیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔ وہ آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن چمپئن شپ پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ یو ایس اوپن جیتنے کی صورت میں رواں سال ان کی یہ تیسری فتح ہوگی۔ دوسرا سیمی فائنل رافیل نڈال اور اینڈے مرے کے درمیان کھیلا گیا، جو رافیل نڈال نے جیت لیا۔سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو 4-2 ، 6-6 ، 6-2 اور 3-6 سے شکست ہوئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.