تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:7

فلم ”را۔ون“ میں شاہ رخ خان نے بھرپور تعاون کیا، کرینہ کپور

جنگ نیوز -


ممبئی…جنگ نیوز… بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلم ”را 'ون“ کی عکس بندی کے دوران اداکار شاہ رخ خان نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور کئی جگہ پر ان کی رہنمائی بھی کی۔ اداکارہ کرینہ نے کہا کہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں کوئی پریشانی پیش نہیں آئی۔ شاہ رخ ایک محنتی اور قابل اداکار ہیں، شاہ رخ نے فلم”را۔ون“ کی عکس بندی کے دوران کئی جگہ ان کی رہنمائی کی اور بھرپور تعاون کیا۔ اداکارہ کرینہ نے امید ظاہر کی کہ فلم ”را۔ ون“ باڈی گارڈکی طرح اچھا بزنس کریگی اور سپرہٹ ثابت ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.