تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:7

امریکا افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا، ریان سی کرور

جنگ نیوز -
کابل…جنگ نیوز… افغانستان کیلئے نئے امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ امریکا جنگ سے متاثرہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ افغان فورسز ملک بھر کی سیکورٹی سنبھالنے کے قابل نہ ہوجائیں ملک سے رخصتی کے نتیجے میں طالبان کے ملک واپس آنے کا خطرہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ افغانستان اور مستحکم پاکستان یقینی بنانے میں مدد کریں گے کہ نائن الیون جیسے حملے دوبارہ نہ ہو ں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں میں اپنے پارٹنر کے تعاون سے کام جاری رکھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.