11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:7
فلم ”صاحب، بیوی اور گینگسٹر“ کا میوزک لانچ کر دیا گیا
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز…بالی وڈ فلم صاحب، بیوی اور گینگسٹر کے میوزک لانچ کی تقریب میں ستاروں کی شرکت نے محفل کو گرما دیا۔ ممبئی میں ہونے والی میوزک لانچ کی تقریب میں بالی وڈ اسٹار اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان سمیت فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کا پرومو دیکھا ہے جو انہیں بہت پسند آیا ہے اور فلم بھی یقینا دلچسپ ہی ہوگی جس کی آمد کا انتظار انہیں بھی ہے۔