تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:7

لاہور: بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ

جنگ نیوز -
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کے لئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں انٹری ٹیسٹ ہوا۔ امیدواروں کی حاضری دس سے پندرہ فیصد کم رہی۔انٹری ٹیسٹ کے لئے ملک بھر میں دس امتحانی سنٹر قائم کئے گئے تھے۔ امتحان میں اکتالیس ہزار امیدواروں نے حصہ لیا۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں تیرہ ہزار امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ جو پرچہ منسوخ ہوا اس کے مقابلے میں آج کا پرچہ کافی مشکل تھا۔ انٹری ٹیسٹ منسوخ ہونے سے ان کی پڑھائی کا بھی حرج ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.