11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:18
افغانستان : نیٹو فوجی اڈے پر حملہ، 3 افراد ہلاک،امریکی فوجیوں سمیت 89 زخمی
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان میں نیٹو کے اڈے پر خودکش حملے میں3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پچاس امریکی فوجیوں سمیت نواسی افراد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ دہشت گردوں نے نائن الیون کی دسویں برسی سے ایک دن پہلے صوبہ وردک میں نیٹو کے فوجی اڈے پر دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک ٹکرادیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے اڈے کی دیوار پر بیس فٹ گہراسوراخ ہوگیا ، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2افغان شہری اور 3سال کا بچہ شامل ہیں۔امریکی فوجی ترجمان میجر ڈیوڈ ایسٹ برن کے مطابق پچاس امریکی فوجیوں سمیت نواسی افراد اس دھماکے میں زخمی ہوئے۔ طالبان نے اپنی انٹر نیٹ ویب سائٹ پر دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔