تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:18

ایم کیوایم متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، الطاف حسین

جنگ نیوز -


لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث سندھ بھر میں شدید جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ایم کیوایم اور خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ سندھ بھرمیں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بھرپورامداد کریں۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے اندرون سندھ کے مختلف شہر ،گاوٴں اور دیہاتوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے سندھ کے عوام کوشدید جانی ومالی نقصان پہنچا ہے، سیلابی ریلے میں غریب عوام کے گھربہہ گئے ، کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے بھوک وافلاس کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ الطاف حسین نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، خلق خدا کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اورعبادت سمجھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے۔ ایم کیوایم آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی طبی اور غذائی امداد کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی۔انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ یہ ہرگز نہ دیکھیں کہ کون سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کررہا ہے اور کون نہیں کررہا بلکہ یہ دیکھیں وہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے بھائیوں سے دلی یکجہتی کااظہارکرنا چاہئے اور یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم طوفانی بارش اورسیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے نہ صرف یکجہتی کااظہارکریں بلکہ مصیبت زدہ خاندانوں کی زیادہ سے زیادہ مدد بھی کریں۔انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب متاثرین کو غذائی اجناس اور طبی امداد کی فراہمی کیلئے سندھ بھر میں امدادی کیمپ قائم کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اور خدمت خلق فاوٴنڈیشن کو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نیعوام بالخصوص مخیرحضرات سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ سندھ بھر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بڑھ چڑھ کرمدد کریں ، متاثرین سیلاب کیلئے غذائی اجناس، پانی ، روزمرہ استعمال کی اشیاء ، ملبوسات اور ادویات خدمت خلق فاوٴنڈیشن میں جمع کرائیں تاکہ یہ ادارہ زیادہ سے زیادہ متاثرین سیلاب کو غذائی اور طبی امداد فراہم کرسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.