11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:18
دوسرا ون ڈے:زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے226رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
ہرارے…زمبابوے نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 226رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیا ن جاری ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا مقرر50اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پردوسو پچیس رنز بنائے۔زمبابوے کے دونوں اوپنرچی بھابھا اور سی بانڈاجلد ہی آوٴٹ ہو گئے، دونوں نے بالترتیب 9اور14رنز بنائے۔تاہم اوپنرز کے بعد آنے والے مساکاڈزا اور ٹیلر نے پاکستانی بالر کا جم کر مقابلہ کیا،ساکاڈزا نے68اورٹیلر نے پچاس رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔دونوں کے آوٴٹ ہونے کے بعد ٹاٹینڈا ٹائی بونے بھی بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے26رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔زمبابوے نے مقررہ پچاس اوور ز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر225رنز اسکور کئے۔پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے دو جبکہ جنیدخان اور اعزازچیمہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔