11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:7
لندن میں صدرزرداری کاطبی معائنہ، ڈاکٹرزکا اظہار اطمینان
جنگ نیوز -
لندن …لندن میں صدر آصف علی زرداری کا طبی معائنہ اور این جیو گرافی کی گئی، ڈاکٹروں نے صدر کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر میجر جنرل اظہر کیانی کے مطابق لندن میں صدر کے طبی معائنے کا عمل پہلے سے طے شدہ تھا۔ صدر زرداری کے معمول کے کچھ ٹیسٹ اور این جیو گرافی کی گئی۔ طبی معائنہ کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈی میریو Demarrio تھے۔ ان کی معاونت ڈاکٹر میجر جنرل اظہر کیانی ، ڈاکٹر جاوید سلیمان اور ڈاکٹر ثمین شرما نے کی۔ طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں نے صدر زرداری کو مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا۔