11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:7
لاہور: ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ، ایک بستر پر تین مریض لیٹ گئے
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں ڈینگی کے مریضوں میں شدید اضافہ ہوگیاہے ،سرکاری اسپتالوں میں متاثرین کا بے پناہ رش ہے اور جگہ کم ہونے سے ایک ،ایک بیڈ پر تین ،تین مریض لٹائے گئے ہیں۔لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔لاہور کے جنرل اسپتال میں ڈینگی کے سیکڑوں مریض داخل کیے گئے ہیں۔ جنرل اسپتال فیز ٹو کی عمارت کو صرف ڈینگی کے مریضوں کیلئے مخصوص کر دیا گیا ہے اور علاج کے لئے جنرل اسپتال کا آوٴٹ ڈور 24 گھنٹے کھلا رکھنے کااعلان کیا گیا ہے۔جنرل اسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی بھی ڈینگی کے مریضوں کیلئے مخصوص ہے ،دوسری طرف سروسزاسپتال،گنگارام ،میو اوردیگراسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد علاج کیلئے پہنچی ہے۔لوگوں کاکہناہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے۔