تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:7

وزیراعلیٰ پنجاب بھی ڈینگی وائرس سے آگاہی مہم میں شامل

جنگ نیوز -


لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی طلبہ و طالبات کے ہمراہ ڈینگی وائرس سے آگاہی مہم میں شریک ہو گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی وائرس کے مریضوں کے سستے اور مفت علاج میں تعاون نہ کرنے والے پرائیویٹ اسپتالوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ماڈل ٹاوٴن ٹاوٴن موڑ میں گورنمنٹ ماڈل گرلز کالج کی طالبات کے ساتھ پمفلٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ اچھے پرائیویٹ اسپتال ڈینگی وائرس کے مفت علاج کی بات مانیں گے جو نہیں مانیں گے انہیں قانون کا پابند بنائیں گے۔ ڈینگی وائرس سے اموات پر دکھ ہے تاہم اس وائرس سے ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں گھروں میں سپرے کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ سری لنکا سے ڈینگی وائرس کے علاج کے آلات جبکہ بھارت سے عالمی ادارہ صحت کی رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات منگوائی جا رہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.