تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:1

صدر کی لندن میں انجیو گرافی، ڈاکٹروں نے صحتمند قرار دیدیا

اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری کی لندن میں اینجیو گرافی ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کو صحت مند قرار دے دیا۔ صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر میجر جنرل اظہر کیانی کے مطابق لندن میں صدر زرداری کا معمول کا طبی معائنہ ہوا، جس کے دوران اینجیو گرافی کے علاوہ دیگر ٹیسٹ بھی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے صدر زرداری کو صحت مند قرار دے دیا ہے۔ طبی معائنہ ڈاکٹر ڈیماریو نے کیا۔ ان کی معاونت میجر جنرل اطہر کیانی، ڈاکٹر جاوید سلیمان اور ڈاکٹر سیمن شرما نے کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.