تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:18

ڈینگی علاجکیلئے نجی اسپتال30روپے سے زیادہ نہ لیں،خواجہ سعد

جنگ نیوز -


لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسپتالوں نے ڈینگی کے علاج کیلئے 30 روپے سے زائد فیس لی تو مارے جائیں گے، یہ اسپتال نوٹ کما رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔ڈیفنس کمیونٹی کلب میں ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے کے بعد دوسری مرتبہ ڈینگی کے سلسلے میں سول ملٹری تعاون سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پرائیویٹ اسکول طلبہ سے اضافی فیس لئے بغیر ڈینگی سپرے کرائیں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ لاہور میں 40 فیصد ڈینگی کینٹ کے ایریا میں ہے۔ ارکان اسمبلی یاسین سوہل اور میاں نصیر احمد کا کہنا تھا کہ ڈینگی اسپرے مہم کی دن رات نگرانی کی جا رہی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.