تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:18

کراچی: ٹرینیں دس سے پندرہ گھنٹے تاخیر کا شکار

جنگ نیوز -


کراچی …ملک بھر میں بارشوں کی وجہ سے ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہے اور ٹرینیں دس سے پندرہ گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچ رہی ہیں جبکہ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر سے بھی مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق بارشوں کی وجہ سے اندرون ملک سے آنیوالی بیشتر ٹرینیں دس سے چودہ گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچ رہی ہیں جس کی وجہ سے ٹرینوں کی روانگی کے اوقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق کراچی سے اندرون ملک جانیوالی پاکستان ایکسپریس، نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ، ملت ایکسپریس اور خیبر میل کی روانگی میں تاخیر ہے اور مسافر کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے دفتر معلومات کے ٹیلیفون نمبر 117 پر رابطہ کریں۔ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر سے کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کا رش ہے اور پلیٹ فارم پر مسافروں کے بیٹھنے تک کی جگہ نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.