تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:29

قومی یک جہتی کانفرنس نے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز مسترد کردی

جنگ نیوز -
پشاور…سیاسی ومذہبی جماعتوں نے لسانی اورعلاقائی بنیادوں پرصوبوں کے قیام کو ملکی سا لمیت کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔پشاورمیں قومی یکجہتی کے موضوع پرمنعقدہ کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (س)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی ،جمعیت علمائے پاکستان،اہلسنت والجماعت،مرکزی جمعیت اہلحدیث اورقیوم لیگ کے رہنماوٴں نے سرائیکی اورلسانی وعلاقائی بنیادوں پردوسرے صوبوں کے قیام کی تجاویز کوتنقید کانشانہ بنایا اوراسے ملکی سالمیت کیخلاف سازش قراردیا۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان اس وقت لسانی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ان کا کہناتھا کہ نظریہ پاکستان پریقین رکھنے والی قوتوں کے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیے میں فاٹامیں ڈرون حملے بندکرنے،بجلی، گیس اورتیل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.