11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:6
کراچی:سعید آباد کے نالے سے ایک ہزار شناختی کارڈ ز سے بھری بوری برآمد
جنگ نیوز -
کراچی… کراچی میں سعید آباد سے نالے سے بوری میں ایک ہزار کے قریب شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں ۔ڈی ایس پی بلدیہ رستم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ جمعہ بازار نالے کے قریب نامعلوم افراد بوری میں شناختی کارڈ پھینک کرگئے ہیں جس پر ایس ایچ اونے سعید آباد سیکٹر فورڈی سے بوری سے ایک ہزار کے قریب شناختی کارڈ برآمد کرلئے ۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ یہ شناختی کارڈ جعلی ووٹ کاسٹ کرنے اور تخریب کاری کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ سرچ آپریشن کے دوران بچنے کیلئے نامعلوم افراد یہ شناختی کارڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈ سے متعلق نادرا حکام کو اطلاع کردی ہے ۔