11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:6
سیاسی لڑائی میں قرآن پاک استعمال نہ کیا جائے،امیر مقام
جنگ نیوز -
مٹہ…مسلم لیگ ق کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر امیر مقام کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ذولفقار مرزا کے اور اے این پی نے ایم کیو ایم کے الزامات کے جوابات نہیں دیے۔مٹہ سوات میں تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے امیر مقام نے کہا کہ سیاسی لڑائی میں قرآن پاک استعمال نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ،اے این پی اور ایم کیو ایم نے قوم کو ذہنی الجھن میں مبتلا کر دیا ہے۔امیر مقام نے کہا کہ قوم اے این پی اور ایم کیو یم دونوں پر ملک دشمنی کے الزامات لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ الطاف حسین کی جانب سے پختونوں کو طالبان کہنے کے الزام کی شدید مذمت کر تے ہیں۔